جڑانوالہ: پی ٹی آئی کے جلسے میں کھلاڑی کی ریالوں کی بارش

جڑانوالہ: پی ٹی آئی کے جلسے میں کھلاڑی کی ریالوں کی بارش
جڑانوالہ: پی ٹی آئی کے جلسے میں کھلاڑی کی ریالوں کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( آئی این پی) پی ٹی آئی کے جلسے میں کھلاڑی نے ریالوں کی بارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق مہتاب مسجد چوک جڑانوالہ میں امیدوار این اے 102پی ٹی آئی ملک نواب شیر وسیر، امیدوار پی پی 101میاں غلام حیدر باری کے انتخابی جلسہ میں کھلاڑی ملک انوار وسیر نے جوش میں آ کر سعودی ریال کی بارش کر دی جس پر جلسہ میں موجود نوجوان ریال پکڑنے میں ایک دوسرے کو چت کرتے دکھائی دیئے۔ سعودی ریال کی بارش سے جلسہ میں ماحول یکسر بدل گیا۔