غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو آشنا سمیت قتل کردیا

Jul 19, 2018 | 12:38:PM

جھنگ(ویب ڈیسک) حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی, ناجائز مراسم کے شبہ میں بھائی نے بہن کو آشنا سمیت کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے موت کی ابدی نیند سلا دیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  تھانہ احمد پور سیال کے علاقہ موضع چدھڑ چاہ حاکمے والا یونین کونسل سمندوآنہ میں مبینہ منظور کے بشریٰ بی بی کے ساتھ ناجائز مراسم تھے۔گزشتہ رات جب وہ اغواءکی غرض سے حویلی میں داخل ہوا تو ورثاءکی آنکھ کھل گئی اور ناجائز مراسم کے شبہ میں بھائی نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بہن کو اس کے آشنا سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس تھانہ احمد پور سیال نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں