شیخوپورہ،مسافروں سے بھری بس نالہ ڈیک میں گر گئی

19 جولائی 2018 (12:44)

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں مسافروں سے بھری بس نالہ ڈیک میں گرگئی،بس میں 50 سے 60 مسافر سوار ہیں،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میںمسافر بس نالہ ڈیک میں گر گئی،بس میں 50 سے 60 مسافر سوار ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مسافربس کوحادثہ نبی پورہ کے قریب پیش آیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں