پشاورہائیکورٹ نے پشاورمیٹروبس کیس تحقیقات کیلئے نیب کوبھجوادیا

پشاورہائیکورٹ نے پشاورمیٹروبس کیس تحقیقات کیلئے نیب کوبھجوادیا
پشاورہائیکورٹ نے پشاورمیٹروبس کیس تحقیقات کیلئے نیب کوبھجوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے میٹروبس کیس کامحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کیس تحقیقات کیلئے نیب کوبھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورمیٹروبس کیس کی سماعت پشاورہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پشاورمیٹروبس منصوبہ24جون 2018 کومکمل ہونا تھا جبکہ جس فرم کوٹھیکہ جاری ہوا اسے دوسرے صوبے میں بلیک لسٹ کیاگیااور دیگرمنصوبوں کے فنڈزبی آرٹی منصوبے میں لگائے گئے جس سے منصوبے کی لاگت 49ارب سے بڑھ کر 68 ارب تک پہنچ گئی۔پشاورہائیکورٹ نے میٹروبس کیس تحقیقات کیلئے نیب کوبھجوادیا۔