وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی وزیراعظم ناصرالملک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نگراں وزیراعظم ناصرالملک سے ملاقات ہوئی جس میں شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری اورنگراں وزیراعظم ناصرالملک کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، انتخابات کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی مشترکہ اور قومی ذمے داری ہے اورپنجاب میں پرامن انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔