” مجھے مالکوں نے کہا ہے اپنے پروگرم میں یہ بات نہ کرنا ورنہ ۔۔۔“ معروف صحافی منیب فاروق نے بڑا انکشاف کر دیا

” مجھے مالکوں نے کہا ہے اپنے پروگرم میں یہ بات نہ کرنا ورنہ ۔۔۔“ معروف صحافی ...
” مجھے مالکوں نے کہا ہے اپنے پروگرم میں یہ بات نہ کرنا ورنہ ۔۔۔“ معروف صحافی منیب فاروق نے بڑا انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اب بس چند دن ہی باقی ہیں جس کے باعث ہر طرف سیاسی گہما گہمی نظر ا ٓرہی ہے اور تمام جماعتیں ووٹرز کو قائل کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب ٹی وی چینلز پر ٹاک شوز کی بھی بھرمار ہے جہاں تجزیہ نگار اپنے تجزیے سے عوا م کو آگاہ کیے رکھتے ہیں تاہم سینئر صحافی و پروگرام اینکر منیب فاروق نے تہلکہ خیز دعویٰ کر کے ہنگامہ مچا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام اینکر منیب فاروق نے حال ہی میں نئے شروع ہونے والے ٹی وی چینل ” پبلک نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے مالکوں نے مجھے پروگرام میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور اسٹبلشمنٹ کا نام لینے سے روک دیاہے اور کہاہے کہ اگر میں کروں گا تو وہ اس حصے کو پروگرام میں سے ایڈٹ کرتے ہوئے کاٹ دیں گے ۔
منیب فارو ق کا کہناتھا کہ ہم جس طرح پہلے پولیٹیکل انجینئرنگ پر بات کرتے تھے اب اس طرح اپنے پروگرام میں بات نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے روک دیا گیاہے ، میں اپنے پروگرام میں اسٹبلشمنٹ کا لفظ استعمال نہیں کر سکتا ، یہ وہ لائن ہے جوکہ بنا دی گئی ہے جس میں کہہ دیا گیاہے کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔ منیب کا کہناتھا کہ مالک مجھے کنٹرول نہیں کر رہے بلکہ وہ میرے سامنے ہاتھ جوڑ رہاہے ، اگر آپ یہ بات کریں گے تو وہ ایڈٹ ہو جائے گا ، میں لائیو پروگرام بھی نہیں کر سکتا ، اس سے زیادہ اب میں کیا بولوں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -