تین خود کشیاں، شادی سے انکار پر نوجوان نے زہر کھالیا

تین خود کشیاں، شادی سے انکار پر نوجوان نے زہر کھالیا
تین خود کشیاں، شادی سے انکار پر نوجوان نے زہر کھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) گھریلو جھگڑوں، محبوبہ کی طرف سے شادی سے انکار پر نوجوان سمیت 3 افراد نے خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے شیخوپورہ روڈ کے25 سالہ عاطف کو کچھ عرصہ قبل فیس بک پر ایک لڑکی سے محبت ہوئی۔ لڑکی نے ملاقات میں اچانک شادی سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر عاطف نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نےضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔

شیخوپورہ جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے میں 32 سالہ فیصل عباس نے گھریلو جھگڑے پر زہر کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل اس نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی لیکن اسے بچالیا گیا۔ وقوعہ کے روز اس نے اپنے بھائی سے 100 روپے ادھار لیے اور گندم میں رکھنے والی گولیاں خرید کر کھالیں، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

کامونکی چاندنی چوک کے 25 سالہ محمد حبیب کا اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر گوجرانوالہ جاکر اپنے ماموں کی دکان پر زہریلی گولیاں کھالیں۔ حبیب کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔ جہاں پر کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا، متوفی دو بیٹیوں کا باپ تھا۔