طور خم، افغانستان سے آنے والا اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

طور خم، افغانستان سے آنے والا اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا
طور خم، افغانستان سے آنے والا اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی(ویب ڈیسک) کسٹم حکام نے طورخم بارڈرپر پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی، کنڈکٹر گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاکستان کسٹمزکے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر طورخم گیٹ پر افغانستان سے آنیوالی سبزی سے بھرے ٹرک   کو روکا توتلاشی کے دوران سبزی کے تھیلوں کے نیچے چھپایاگیا کروڑوں روپے کا ترک و روسی ساختہ اسلحہ برآمدکرلیا۔

کسٹم حکام کے مطابق اسلحے میں 305 عدد رائفلز اور دیگر آتشیں اسلحہ شامل ہے، جسے پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ کسٹمز حکام کنڈیکٹر عبادگل سکنہ افغانستان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -