شاہ محمود قریشی موجود تھے جب ہم میثاق جمہوریت بنارہے تھے، پیپلزپارٹی یو ٹرن کی سیاست نہیں کرتی: بلاول بھٹوزرداری

شاہ محمود قریشی موجود تھے جب ہم میثاق جمہوریت بنارہے تھے، پیپلزپارٹی یو ٹرن ...
شاہ محمود قریشی موجود تھے جب ہم میثاق جمہوریت بنارہے تھے، پیپلزپارٹی یو ٹرن کی سیاست نہیں کرتی: بلاول بھٹوزرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی موجود تھے جب ہم میثاق جمہوریت بنارہے تھے،یہ ان کا ایک اور یوٹرن ہے ،لیکن پاکستان پیپلزپارٹی یو ٹرن کی سیاست نہیں کرتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن میرا پہلا الیکشن ہے،عوام کو ساتھ دینا ہوگا،میں اکیلا پارلیمنٹ میں جاکرکیا کروں گا،عوام پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کوبھی کامیاب کریں،میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے پارلیمان جانا چاہتا ہوں اورہم انتخابی مہم کے لیے جہاں پہنچے ہیں عوام نے بھرپور استقبال کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت صرف جمہوریت کو بچانے کے لئے بنایاگیاتھا ،کمزور جمہوریت بھی مضبوط آمریت سے بہتر ہے،ہمارے خلاف ہمیشہ اتحاد بنے ہیں،شاہ محمود قریشی موجود تھے جب ہم میثاق جمہوریت بنارہے تھے،یہ ان کا ایک اور یوٹرن ہے،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی پالیسی ایک ہی ہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی یو ٹرن کی سیاست نہیں کرتی،عوام گالم گلوچ نہیں بلکہ مسائل حل کرنےکی سیاست چاہتے ہیں کوئی یوٹرن نہیں۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنے منشور پر چلتی ہے،پیپلزپارٹی نظریاتی اور وفاقی پارٹی ہے،پیپلزپارٹی اور عوام کا رشتہ ختم کرنے کے لیے سازشیں کی گئیں،پنجاب میں نظریاتی بحران کو پیپلزپارٹی ختم کرے گی۔ بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے رشتہ ختم کرنے کی سازش کے تحت محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن پیپلزپارٹی آج بھی اداروں اور نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے،جو پیپلزپارٹی کے پاکستان بچانے کے منشور پر ساتھ دے سکتے ہیں ان سے اتحاد ہوسکتا ہے،ہم نے پارلیمنٹ میں جاکر آئین اور نظام کو مضبوط بنانا ہے ،پیپلزپارٹی ہمیشہ لڑتی رہی ہے اور ہم لڑتے رہیں گے۔