وہ شخص جس کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے بھی زیادہ سہولیات حاصل ہیں ، یہ " دریا دل " شخص کون ہے جس نے اپنے وائی فائی کا پاس ورڈ بھی سابق وزیر اعظم کو دے دیا ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر آگیا

وہ شخص جس کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے بھی زیادہ سہولیات حاصل ہیں ، یہ " دریا ...
وہ شخص جس کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے بھی زیادہ سہولیات حاصل ہیں ، یہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے جرم میں قید ایک شخص کو اڈیالہ جیل میں فائیو سٹار سہولیات حاصل ہیں ، اس کے پاس 20 سم کارڈز اور وائی فائی بھی ہے اور میاں نواز شریف اسی کا وائی فائی استعمال کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر شاہین صہبائی نے لکھا کہ ” نواز شریف کا نیا پڑوسی : راجہ ارشد محمود نواز شریف کا بی کلاس پڑوسی ہے جسے فائیو سٹار سہولیات حاصل ہیں، اس کو دی گئی سہولیات میں وائی فائی اور 20 مختلف سم کارڈز ہیں۔ نواز شریف اسی کا وائی فائی اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔ ارشد نے محمد میاں سومرو کے بھانجے کو 2016 میں قتل کیا تھا لیکن جیل سپریٹنڈنٹ کو ان سہولیات کے حصول کیلئے باضابطہ طور پر بھاری رشوت دی جاتی ہے، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں“۔


خیال رہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کو 2016 میں اسلام آباد کی مارکیٹ میں سر عام گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم افغانستان فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا