سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو نا اہل قرار

سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو نا اہل ...
سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو نا اہل قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے سابق سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔
نثار کھوڑو کو ایپلٹ ٹربیونل نے بیوی کا نام ظاہر نہ کرنے اور زرعی زمین چھپانے پر نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نثار کھوڑو کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور پی ایس 10 سے امیدوار فریال تالپور کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔