مستونگ خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے،تعلق ایبٹ آباد سے ہے: آئی جی بلوچستان

مستونگ خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے،تعلق ایبٹ آباد سے ہے: آئی جی ...
 مستونگ خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے،تعلق ایبٹ آباد سے ہے: آئی جی بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ میں خودکش حملے کا واقعہ داعش کی کارروائی ہے اورخودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی ہے اور حملہ آور کے سہولت کاروں کا بھی پتا چلا لیا گیا ہے۔
سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مستونگ خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور اس کاتعلق ایبٹ آباد سے ہے،خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے جڑا،اس کا تعلق داعش سے تھا جبکہ وہ لشکرجھنگوی میں بھی رہا،مفتی حیدراورحافظ نعیم داعش کے مقامی کمانڈر ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔آئی جی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش نے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہاں سے بلوچستان بھی آگئی ہے اور مستونگ میں خودکش حملے کاواقعہ داعش کی کارروائی ہے،خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کا پتا چلا لیا گیا ہے۔