صبا قمر نے اپنی ایسی تازہ تصویر جاری کردی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

صبا قمر نے اپنی ایسی تازہ تصویر جاری کردی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی
صبا قمر نے اپنی ایسی تازہ تصویر جاری کردی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلم انڈسٹری کی بات کی جائے یا ہو تذکرہ ماڈلنگ کا ، اداکارہ صبا قمر ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں ۔ انہیں پتا ہے کہ کس طرح اپنے کام کا لوہا منوانا ہے اور کیسے خود کو میڈیا انڈسٹری میں اِن رکھنا ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ گاہے بگاہے اپنی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جو نہ صرف روایات شکن ہوتی ہیں بلکہ ’ ٹاک آف دی ٹاﺅن‘ بھی بن جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک فوٹو شوٹ انہوں نے حال ہی میں کرایا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
صبا قمر نے یہ فوٹو شوٹ ڈیزائنر عمران راجپوت کیلئے کرایا ہے جس میں انہوں نے پینٹ کوٹ پہن رکھا ہے۔ پینٹ کوٹ تو عمومی طور پر خواتین پہنتی ہی رہتی ہیں لیکن صبا قمر کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کوٹ کے نیچے کچھ نہیں پہنا ۔ اس طرح کے کپڑے مغرب میں تو معمول کی بات ہیں لیکن مشرقی معاشرے میں اس طرح کی بے باکی لوگوں کے دلوں پر سخت گراں گزرتی ہے جس کا مظاہرہ صبا قمر کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر دیکھا گیا ہے۔


ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’ ’مجھے پتا تھا جلد ہی اب یہ ایسے لباس پہنے گی، کیا ہوگا پاکستان کا ، انہیں ابھی سمجھ نہیں آرہا لیکن انہیں مرنے کے بعد اس وقت سمجھ آئے جب ان کے جسموں کے انہی حصوں کو عذاب دیا جائے گا۔ مشہور تو یہ پہلے ہی ہیں تو پھر اس طرح کے کپڑے پہن کر یہ کیا دکھانا چاہتی ہے“


ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ صبا قمر اتنی گھٹیا کب سے ہوگئی؟۔


ایک اور شخص نے کہا کہ شرم تو انہیں چھو کر بھی نہیں گزرتی ۔


علاوہ ازیں صبا قمر پر اس لباس کی وجہ سے لعنتیں بھیجنے والوں اور گالیاں دینے والوں کی تو کوئی کمی نہیں ہے ، لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھ کر خوب دل کی بھڑاس نکالی ہے۔

مزید :

تفریح -