انتخابات 2018،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایسی جگہ پہنچ گئےکہ پاکستانی بھی خوش ہو جائیں گے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں آزادنہ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پلان پر بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت کے پلان پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندررہتے ہوئے معاونت کرے گی اور پاک فوج دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ساز گار ماحول یقینی بنائے گی ۔