انتخابات قریب آنے پر ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کیخلاف سازشیں تیز کر دیں، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک کھڑی کریں گے:حافظ محمد سعید

انتخابات قریب آنے پر ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کیخلاف سازشیں تیز کر دیں، ...
 انتخابات قریب آنے پر ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کیخلاف سازشیں تیز کر دیں، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک کھڑی کریں گے:حافظ محمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعۃ الدعوۃ  پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ انتخابات قریب آنے پر ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کیخلاف سازشیں تیز کر دیں،ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قیمت مسلسل کم کی جارہی ہے،سیاستدان پارٹیاں بدلنے میں مصروف ہیں،ملکی مفادات سے کھیلنے والے آج کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟ملی مسلم لیگ کے میدان سیاست میں آنے سے مایوسیاں ختم ہورہی ہیں، کرسی کے انتخابی نشان پرہمارے امیدواران مضبوط عزم لیکر کھڑے ہیں،پاکستانی قوم سیاسی پارٹیوں کے روایتی طرز عمل سے تنگ آچکی ہے،کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوں کا دور ختم ہورہا ہے،ملی مسلم لیگ عوام میں شعور کو بیدار کر کے وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے زبردست تحریک کھڑی کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبرتحریک کے قومی و صوبائی حلقوں کے نامزد امیدواران کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر این اے 72کے امیدوار چوہدری نصراللہ،این اے 76کے چوہدری خلیق الرحمن، پی پی 35کے امیدوار ڈاکٹر احتشام گل،پی پی 36کے ڈاکٹر نعمان نذیر،پی پی 37کے محمد انس چیمہ ،پی پی 43کے سجاد اکبر چیمہ ،پی پی 44کے ملک محمد عمران،پی پی 45کے امیدوار میاں اعجاز، جماعۃالدعوۃ سیالکوٹ کے مسئول رمضان منظور و دیگر نے بھی خطاب کیا، انتخابی جلسے میں مقامی سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی،سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مرے کالج گراؤنڈ پہنچاتوشہریوں نے حافظ محمد سعید ودیگر رہنماؤں کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،شرکاءکی جانب سے حافظ محمد سعید اور ملی مسلم لیگ کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی گئی۔جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملی مسلم لیگ ایک مشن لیکر آئی ہے اور وہ مشن پاکستان کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے،پچھلا سارا سال میں نے نظر بندی میں گزاراہے اس کے پیچھے بیرونی قوتوں کا ایجنڈا ہے ،آج یہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں اپنی پسند کے لوگوں کو برسراقتدار لانا چاہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن اس کے باوجود ملک دشمن ناکام ہوئے اور ہم ’’ اللہ اکبر تحریک‘‘ کے نام سے تین سو کے قریب امیدواروں کو لیکر میدان سیاست میں اترے ہیں،اس وقت پاکستان کونقصان پہنچانے کے خوفناک منصوبے بنائے جارہے ہیں،بلوچستان، خیبر پی کے اور سندھ میں دہشت گردی کی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیروں نے انہیں غلط مشورے دیئے،میں نے ہر موقع پر انہیں خط لکھ کر غلطیوں سے آگاہ کیا اور کہاکہ آپ اپنی غلطیوں کا اعتراف کر کے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں، اللہ بھی معاف کر دے گا اور عوام بھی معاف کر دیں گے لیکن مشورے دینے والوں نے انہیں اس طرف نہیں آنے دیا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بیرونی قوتیں پاکستان کیخلاف سازشوں میں پیش پیش ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ دشمن ممالک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکیں،بھارت کشمیر میں بدترین ظلم و دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے اورپاکستان کے پانیوں پر مسلسل ڈیم بنائے جارہے ہیں لیکن پاکستانی سیاستدانوں و حکمرانوں نے اس سلسلہ میں کوئی مضبوط آواز بلند نہیں کی، ملی مسلم لیگ ایک عزم اور نظریہ لیکر میدان سیاست میں آئی ہے ،پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

.انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد پاکستان کے ہر گھر اور فرد تک نظریہ پاکستان کا پیغام پہنچا کر اس ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے ،پاکستان کا دفاع ہم سب کا دفاع ہے،ملک سے مایوسیوں اور تاریخ کا سیاہ باب ختم ہونے والا ہے،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے، یہ پاکستان شہداءکے وارثوں اوربیس کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے،ہم نے پاکستان کو ایٹمی اسلامی ملک بنانا ہے،2018ءکے انتخابات میں پاکستانی قوم اس ملک میں کسی مجیب الرحمٰن کو آگے نہیں آنے دے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود مظلوم کشمیری پورے عزم و حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم نے پاکستان کو عالم اسلام کی سربراہی کرنے والا ملک بنانا اور اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔