بیلجیئم کے تمام ائیرپورٹس پر طیاروں کی آمدورفت بند، بڑی خبر آ گئی

بیلجیئم کے تمام ائیرپورٹس پر طیاروں کی آمدورفت بند، بڑی خبر آ گئی
بیلجیئم کے تمام ائیرپورٹس پر طیاروں کی آمدورفت بند، بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلجیئم کے ائیر ٹریفک کنٹرول سنٹر نے ملک کے تمام ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بند کر دی ہے اور اب کسی بھی ائیرپورٹ پر طیارہ لینڈ کر سکتا ہے اور نہ ہی اڑان بھر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہمارا جھنڈا اس تصویر سے ہٹاﺅ بے وقوف۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایک ایسی چیز کیساتھ بھارتی جھنڈا شیئر کر دیا کہ بھارتی تلملا اٹھے، دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ہو گی 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے ائیرٹریفک کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی ڈیٹا سسٹم میں خرابی کے باعث عائد کی گئی ہے کیونکہ اس وقت کسی بھی ائیرپورٹ پر فلائٹ ڈیٹا لوڈ نہیں ہو رہا۔
ائیرٹریفک کنٹرول سنٹر کے ایک افسر نے مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خاص مسئلہ ہے اور اب یہ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ خرابی پیدا ہونے سے پہلے فلائٹس سے متعلق دستیاب تمام ڈیٹا درست تھا۔
ائیر ٹریفک کنٹرول سنٹر کی جانب سے ڈیٹا سسٹم میں خرابی دور کرنے اور فلائٹ آپریشن بحال کرنے سے متعلق کوئی وقت نہیں دیا گیا البتہ کہا جا رہا ہے کہ خرابی دور ہوتے ہی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔