آدمی نے سرجری کروا کر اپنا مردانہ عضو کٹوادیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہر مرد کی آنکھیں باہر آجائیں گی
ماسکو(نیوز ڈیسک) جسم پر ٹیٹو بنوانے کا شوق آج کے دور میں بہت عام ہو چکا ہے۔ بعض لوگ ایک چھوٹا سا ٹیٹو بنوا کر شوق پورا کر لیتے ہیں تو بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو سارے جسم کو ٹیٹو سے بھر کر ہی سکون محسوس کرتے ہیں۔ روس سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب البتہ کچھ اور ہی طرح کا ذہن رکھتے ہیں۔ انہیں سارا جسم ٹیٹو سے بھروانے کے بعد یہ فکر لاحق ہو گئی کہ جنسی اعضاءان کے خوبصورت ٹیٹوز پر ایک بدنما دھبا نظر آتے تھے۔ اب اس شخص کے لئے تو سب سے اہم چیز اس کے ٹیٹو ہی تھے، جنسی اعضاءسے بھی اہم، تو بس ٹیٹوز کی خاطر جنسی اعضاءکی بھی قربانی دے ڈالی۔
میل آن لائن کے مطابق یہ شخص 32 سالہ ایڈم کرلائکیل ہے۔ اس نے پہلے تو لاکھوں خرچ کر کے اپنے سارے جسم کو ٹیٹو سے بھرا اور پھر جنسی اعضاءسے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک مہنگا آپریشن کروانے کے لئے میکسیکو گیا۔ جارڈینز ہسپتال گوڈلجارا میں اس کا آپریشن کیا گیا اور اب یہ شخص کامیابی سے خود کو جنسی اعضاءسے محروم کر چکا ہے۔
شاید کسی بھی نارمل مرد کے لئے یہ سنگین ترین صدمہ ہوتا لیکن ایڈم بہت خوش ہے کہ اب اس کے جسم پر صرف ٹیٹوز ہی نظر آتے ہیں، ان کے درمیاں کوئی ناپسندیدہ چیز نہیں ہے۔