شیر اگر کتا بھی کھڑ اکردے تو ۔۔۔“ ن لیگ کا جذباتی کارکن سب پر بازی لے گیا

شیر اگر کتا بھی کھڑ اکردے تو ۔۔۔“ ن لیگ کا جذباتی کارکن سب پر بازی لے گیا
شیر اگر کتا بھی کھڑ اکردے تو ۔۔۔“ ن لیگ کا جذباتی کارکن سب پر بازی لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کا جذباتی کارکن اپنے قائد نوازشریف کے ساتھ وفاداری اور ہمدردی میں تمام جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے چھوڑ گیا ۔ ”شیر اگر کتے کو بھی کھڑا کرے گا تو میں اس کو بھی ووٹ دوں گا“ کارکن کا عزم ۔

دنیا نیوز کے پروگرا م ”آن دا فرنٹ میں“ کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جذباتی کارکن کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر عائد تمام الزامات غلط ہیں ۔ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی بلکہ کرپشن کے الزامات عائد کئے جا رہے ۔ کامران شاہد نے جب کارکن سے سوال کیا کہ نوازشریف نے کیاکیا ہے ؟ تو اس کاکہنا تھا کہ اس سڑک پر جہاں اب آپ کھڑے ہو یہ سڑک بھی نوازشریف نے بنائی ہے ۔

کارکن کی باتوں پر اینکر کامران شاہد نے خواجہ سعد رفیق کے پوسٹر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھا تو آپ اس کوووٹ دو گے تو کارکن نے برجستہ کہا کہ ”میں نہیں جانتا کہ خواجہ سعد رفیق کون ہے میں تو شیر کو ووٹ دوں گا اور شیر اگر کتا بھی کھڑا کردے تو میرا ووٹ اس کے لئے ہی ہوگا“کارکن کا کہنا تھا کہ میں ملک ہوں کو ئی میراثی نہیں ہوں اس لئے میں چھوٹے لوگوں کی بات نہیں کرتا بلکہ اوپر والوں کی بات کرتا ہو ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -