”جو بندہ بیویاں بدل سکتا ہے وہ۔۔۔“ عمران خان کو ناکام شادیوں کے طعنے کیا ملے، پی ٹی آئی ٹائیگرز نے نیا ”بیانیہ“ جاری کر دیا، اب کیا کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”جو بندہ بیویاں بدل سکتا ہے وہ۔۔۔“ عمران خان کو ناکام شادیوں کے طعنے کیا ...
”جو بندہ بیویاں بدل سکتا ہے وہ۔۔۔“ عمران خان کو ناکام شادیوں کے طعنے کیا ملے، پی ٹی آئی ٹائیگرز نے نیا ”بیانیہ“ جاری کر دیا، اب کیا کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں کچھ دن باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ان انتخابات میں اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان دیکھنے کو ملے گا جس کے باعث پاکستانی بے صبری سے 25 جولائی کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہمارا جھنڈا اس تصویر سے ہٹاﺅ بے وقوف۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایک ایسی چیز کیساتھ بھارتی جھنڈا شیئر کر دیا کہ بھارتی تلملا اٹھے، دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ہو گی 
سوشل میڈیا پر بھی انتخابات کو لے کر خوب گہما گہمی ہے اور ہر کوئی اپنی اپنی پسندیدہ جماعت کے حق میں دلائل دیتا نظر آتا ہے۔ مختلف میمز بن رہے ہیں اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے مخالفین عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل ثابت کرنے کیلئے ایک منطق یہ بھی دیتے ہیں کہ ”جو بندہ دو مرتبہ اپنی شادی شدہ زندگی بچانے میں دو مرتبہ ناکام رہا ہے اور بیویاں بدلی ہیں وہ ملک کے حالات کو کیسے بدل سکتا ہے“

پی ٹی آئی کے ٹائیگرز بھی جواب میں بہت کچھ کہتے تھے لیکن اب سوشل میڈیا پر ایسی منطق پیش کر دی گئی ہے کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اب یہ منطق پیش کی گئی ہے کہ ”جو بندہ بیویاں بدل سکتا ہے وہ ملک کے حالات بھی بدل سکتا ہے! ان تے انج ہی صحیح“معروف صحافی عمر چیمہ نے بھی اسے نیا بیانیہ قرار دیتے ہوئے شیئر کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -