زرداری نے بھٹو خاندان سے بدلہ لیا :پیر پگاڑا کا سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت بنانے کا دعویٰ

زرداری نے بھٹو خاندان سے بدلہ لیا :پیر پگاڑا کا سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت ...
زرداری نے بھٹو خاندان سے بدلہ لیا :پیر پگاڑا کا سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت بنانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ڈی اے کے سربراہ پیر آف پگاڑا نے کہا ہے کہ آصف زراداری نے بھٹو خاندان سے بدلہ لیا ہے ، سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی بنے گی ۔

دنیا نیوز کے مطابق سکھر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بھٹو خاندان سے بدلہ لیا ، بھٹو خاندان کے کسی فرد کو ایک ٹکٹ نہیں دیا ، آصف زرداری کو بے نظیر کے قاتلوں کا بھی علم ہے ۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کو مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کابھی پتہ ہے اور انہوںنے قوم سے غداری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن سکیورٹی اداروں کی وجہ سے آیا ہے اور صوبے میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 10سال تک کسان کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ سندھ میں پیر پگاڑا کی سربراہی میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا انتخابی اتحاد پیپلز پارٹی کے خلاف سرگرم عمل ہے ۔

مزید :

قومی -