30 سال قبل 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کر نے والا درندہ گرفتار

30 سال قبل 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کر نے والا درندہ گرفتار
30 سال قبل 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کر نے والا درندہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کہتے ہیں کہ گناہ کبھی نہیں چھپتا۔ ہاں کئی مرتبہ اس کے سامنے آنے میں کچھ وقت ضرور لگتا ہے۔ امریکہ میں ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔وہاں کی پولیس نے 30 سال پہلے ہوئے ایک جرم کے اصلی گنہگار کو پکڑ لیا ہے۔امریکہ کے انڈیانا میں 59 سال کے ایک شخص نے 30سال پہلے 8 سال بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1988 میںایک 8سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ اپریل ٹنسلے بچی کی والدہ نے تھانے میں درج کر وائی تھی ۔ جس کے تین روز بعد پولیس کو بچی کی لاش گھرسے قریب 32 کلومیٹر دور مل گئی تھی ۔ 30 سالوں تک قانون سے بچتے رہے ملر کو ایک ویب سائٹ کے ذریعے ڈی این سے کی بنیاد پر ٹریک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جب وہ اس شخص کے گھر پہنچی اور اس سے پوچھا کہ کیا اسے کوئی علم ہے کہ پولیس اس سے کیوں بات کرنا چاہتی ہے تو اس نے فورا جواب میں اپریل ٹنسلے کہا۔پولیس کے مطابق ملر نے سال 1988 میں بچی سے اپنے موبائل گھر میںزیادتی کرکے اس کا گلاگھوٹ کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ایک ویب سائٹ سے ڈی این کی بنیاد پر ملزم کوٹریک کیا جس سے ان کی کھوج ملر اور اس کے بھائی تک جا پہنچی۔اس مہینے کی شروعات سے پولیس ملر پرنظر رکھنے لگی پھر اس کے کوڑے دان سے تین استعمال ہوئے کنڈوم کو جانچ کیلئے لے گئی۔جان ملر نے اپناگناہ قبول کر لیا۔اس پر قتل،بچی کے ساتھ ہراسانی اور 14 سال سے کم عمر کی بچی کو قید میں رکھنے کے الزام لگائے گئے ہیں۔کورٹ کے کاغذات کے مطابق 1990 میں پولیس نے فورٹ وین کی ایک دیوار پر لکھا دیکھا تھا ، " میں نے 8 سال کی اپریل ٹنسلے کو مارا،کیا آپ کو اس کا دوسرا جوتا ملا ؟