شاہ رخ اور پریانکا چوپڑا کی محبت کا گوری خان کو پتہ چلا تو انہوں نے شاہ رخ خان کو کیا دھمکی دی اور پریانکا کیساتھ کیا سلوک کیا؟ گوری خان کی انڈسٹری میں ”طاقت“ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

شاہ رخ اور پریانکا چوپڑا کی محبت کا گوری خان کو پتہ چلا تو انہوں نے شاہ رخ خان ...
شاہ رخ اور پریانکا چوپڑا کی محبت کا گوری خان کو پتہ چلا تو انہوں نے شاہ رخ خان کو کیا دھمکی دی اور پریانکا کیساتھ کیا سلوک کیا؟ گوری خان کی انڈسٹری میں ”طاقت“ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں بہت سے معاشقے سامنے آئے کی تازہ اس وقت بھی زیادہ ہوئی جب سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنجو“ سینماءگھروں کی زینت بنی۔ سنجے دت کے معاشقوں کے ذکر کیساتھ ہی دیگر ستاروں کے ’عشقیہ‘ واقعات کی یادتیں تازہ ہو گئیں جن میں شاہ رخ اور پریانکار چوپڑا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہمارا جھنڈا اس تصویر سے ہٹاﺅ بے وقوف۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایک ایسی چیز کیساتھ بھارتی جھنڈا شیئر کر دیا کہ بھارتی تلملا اٹھے، دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ہو گی 


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا کے عشق کی افواہیں عام ہونے لگی تھیں اور یہ سب کچھ 2007ءمیں فلم ”ڈان“ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا جب شاہ رخ خان بظاہر پریانکا چوپڑا کے بہت قریب ہو گئے تھے۔ فلم کی تشہیری مہم شروع ہوتے ہی افواہیں بھی زور پکڑ گئیں۔


گوری خان نے ابتدائی طور پر تو کچھ خاص توجہ نہ دی لیکن جب پانی سر سے گزر گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر شاہ رخ خان خان سے طلاق لینے کی دھمکی دی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے دوبارہ پریانکا چوپڑا کیساتھ کام کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی۔


انڈسٹری کے کچھ ’بااختیار‘ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ گوری خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اس قدر ’طاقتور‘ ہیں کہ اپنے اپنے بہترین دوست کرن جوہر سمیت دیگر دوستوں سے مل کر پریانکا کے تمام پراجیکٹس منسوخ کروا کر انڈسٹری سے ہی باہر کر دیا۔ گوری کی یہ چال کام کر گئی جس کے بعد شاہ رخ اور پریانکا کے درمیان فاصلے پیدا ہو گئے جبکہ ”ڈان 2“ کے بعد دونوں نے کسی فلم میں ایک ساتھ اداکاری بھی نہیں کی۔