آدمی نے اپنی بیگم کے نازک حصوں پر کرنٹ لگا کر اسے قتل کردیا، اس خوفناک جنسی تشدد کی وجہ ایسی کہ کسی کے بھی ہوش اُڑجائیں

آدمی نے اپنی بیگم کے نازک حصوں پر کرنٹ لگا کر اسے قتل کردیا، اس خوفناک جنسی ...
آدمی نے اپنی بیگم کے نازک حصوں پر کرنٹ لگا کر اسے قتل کردیا، اس خوفناک جنسی تشدد کی وجہ ایسی کہ کسی کے بھی ہوش اُڑجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے پور(نیوز ڈیسک)شک وہ بیماری ہے جو اچھے بھلے سمجھدار انسان کے دماغ کو ماﺅف کر دیتی ہے اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شک میں مبتلاءانسان ایسا بھیانک جرم کر بیٹھتا ہے کہ ساری عمر کا پچھتاوا بھی جس کا مداوا نہیں کر سکتا۔ لرزہ خیز جرم کا ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ایک حیوان صفت شخص نے اپنی بیوی کے کردار پر شک کی وجہ سے اس کے جسم کے پوشیدہ حصے پر بجلی کی ننگی تار لگا کر اسے مار ڈالا۔


خلیج ٹائمز کے مطابق یہ بھیانک واقعہ رائے پور کے علاقے بلودابازار بھٹاپارا میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق قاتل 33 سالہ شخص سریش ہے، جو کہ چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کی چھٹی بٹالین میں سپاہی ہے۔ اسے اپنی اہلیہ کے کردار پر شک تھا جس کے باعث اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ منگل کے روز جب اس کی اہلیہ 27 ستائیس سالہ لکشمی کپڑے دھو رہی تھی تو سریش نے ایک بار پھر اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پہلے تو اس نے بیوی پر وحشیانہ تشدد کیا اور پھر بجلی کی ننگی تار اس کے جسم کے نازک حصے سے لگا کر اسے جان سے مار دیا۔
بیوی کی جان لینے کے بعد اس درندے کو اپنی جان کی بہت فکر ہونے لگی۔ اس نے اپنے سسرال کو فون کر کے روتے پیٹتے ہوئے بتایا کہ اس کی اہلیہ کرنٹ لگنے سے مر گئی ہے تا کہ اس پر الزام نا آئے۔ جب مقتولہ کے گھر والوں نے اس کی لاش کی حالت دیکھی تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کر لیا۔ پولیس نے تفتیش کی تو اس بدبخت نے سچ اگل دیا کہ بیوی کو تشدد کے بعد کرنٹ لگا کر مارا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -