لاڈلے کے جلسے جلسیوں میں تبدیل ہو چکے ،عوام جیپ کو روک دیں :شاہد خاقان عباسی

لاڈلے کے جلسے جلسیوں میں تبدیل ہو چکے ،عوام جیپ کو روک دیں :شاہد خاقان عباسی
لاڈلے کے جلسے جلسیوں میں تبدیل ہو چکے ،عوام جیپ کو روک دیں :شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام گالی کی سیاست کو ووٹ نہ دیں،جمہوریت میں فیصلے کااختیار عوام کے پاس ہوتا ہے ۔عوام جیپ کوروک دیں، لاڈلے کے جلسے جلسیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام گالی کی سیاست کو ووٹ نہ دیں ، مسلم لیگ ن کامیابی کے بعد بھی ترقی کا سفر جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہوتا ہے ۔ 25جولائی کو لوگ کارکردگی کو ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن متنازعہ ہونے سے ترقی کا سفر رک جاتا ہے ۔انہوں نے کہا 25جولائی کو الیکشن کے نتائج حیران کن ہونگے ۔عمران خان باقی حلقوں سے فارغ ہوگئے ہیں ۔ اب این اے 53سے بھی بھاگ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا عوام ملکی ترقی کو تجربے کرنے سے روک چکے ہیں اب ذرا اس جیپ کو بھی رو ک دیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے ووٹ کو عزت دینے کا کہنے کا مطلب ووٹ ڈالنے کی عزت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا نوازشریف نے عوام کی خاطر سزا قبول کی ، لاڈلے کے جلسے جلسیوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -