بنی گالا میں مقیم بیوروکریٹ خاتون کاسکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

بنی گالا میں مقیم بیوروکریٹ خاتون کاسکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر ہراسانی کا ...
بنی گالا میں مقیم بیوروکریٹ خاتون کاسکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنی گالا میں رہائش پذیر سول سرونٹ خاتون کا گھر میں پچاس سے زائد سکیورٹی فورسز کے اہلکار وں کے گھسنے پر شدید احتجاج ، حکمرانوں کی سکیورٹی کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں رہائش پذیر خاتون بیورو کریٹ فضلیت نعیم نے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کہاہے کہ میں بنی گالا میں اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔ گزشتہ روز میرے دروازے پر دستک ہوئی ، میں نے دروازہ کھولا تو باہر پچاس کے قریب سکیورٹی فورسز کے اہلکار کھڑے تھے جنہوں نے کہا کہ ہم گھر کی تلاشی لیناچاہتے ۔

خاتون کا کہناہے کہ اس موقع پرمجھ سے کوئی شناختی دستاویز طلب نہیں کی گئی اورسکیورٹی فورسزکے اہلکاروںنے گھر میں داخل ہوکر تلاشی کا عمل شروع کردیا جب میں نے اس پر احتجاج کیا تو اہلکاروں کا کہناتھا کہ ہم سکیورٹی کی غرض سے کہیں بھی تلاشی لے سکتے ہیں اور قالینوں کے نیچے سے پستول برآمد کرتے ہیں۔ فضلیت نعیم نے کہا کہ حکمرانوں کی سکیورٹی کے نام پر سویلین شہریوں کوہراساں کیا جارہاہے ۔

مزید : قومی