وفاقی کالونی کے تین گھروں میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے شادی والا چوک، تکہ چوک، جی ون مارکیٹ، کینال روڈ تا وفاقی کالونی کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مین روڈز اور سروس روڈ سے ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیم کو فوری طور پر کچرا اٹھانے اور روڈز کو کلئیر کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی کالونی میں 03 گھروں میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی کی گئی،انہوں نے پناہ گاہ ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیااورپناہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پناہ گاہ انچارج کے ڈیوٹی سے غائب ہونے پر جواب طلبی کی۔پناہ گاہ میں صفائی کے انتظامات بہتر نہ تھے۔اے سی رائیونڈ نے صفائی کے معاملے میں رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔