کالج پرنسپلز کو تین سال بعد تبدیل کرنیکا فیصلہ،نئی ٹرانسفر پالیسی تیار

کالج پرنسپلز کو تین سال بعد تبدیل کرنیکا فیصلہ،نئی ٹرانسفر پالیسی تیار

  



لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے  سرکاری کالجوں کے پرنسپلوں اور اساتذہ کی نئی ٹرانسفر پالیسی ترتیب دے دی ہے۔ جس کے مطابق کسی بھی سرکاری کالج میں مسلسل تین سال تک تعینات رہنے والے پرنسپل کو اگلے پانچ سال کے لئے کسی دوسرے کالج میں تبدیل کر دیا جائے گا جبکہ پانچ سال بعد مذکورہ پرنسپل یا پروفیسر کو اس کی خواہش کے مطابق ہوم سٹیشن پر تعینات کیا جا سکے گا۔  یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ کسی پرنسپل یا استاد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی صورت میں اسے کسی دوسرے ضلع  میں دو سال کے لئے ٹرانسفر کیا جا سکے گا۔ کالج پرنسپل اور اساتدہ کی نئی ٹرانسفر پالیسی سے لاہور کے بارہ سرکاری کالجوں کے پرنسپلوں کے تبادلے کئے جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1