قادیانی جھوٹی مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹ کر دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتے،عزیز الرحمان ثانی

             قادیانی جھوٹی مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹ کر دنیا کو گمراہ نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)قادیانی بیرون ممالک پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے والا قادیانی وفد کا سربراہ دہشتگردی کیس میں سزایافتہ ہے قادیانیت جھوٹی مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹ کر دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتی،پاکستان کو بدنام اور آئین سے بغاوت کرنے پر قادیانیوں کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالعزیز، مولانا قاری علیم ا لدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمودنے  قادیانی شکور چشمے والا کی قیادت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قادیانی وفدکی ملاقات کے دوران اسلام اورپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔


 انہوں نے کہاکہ منکرین ختم نبوت قادیانی قرآن وسنت کی روسے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں غیرمسلم ہیں ان رہنماؤں نے کہاکہ ریکارڈ پر یہ موجود ہے کہ پاکستان میں قادیانی شکورچشمے والا مذہبی منافرت پھیلانے اورشعائر اللہ کی توہین جیسے جرم دہشتگردی ایکٹ11.wکے تحت 3سال جیل کاٹی دہشتگردی کا مرتکب یہ مجرم کس منہ سے اپنی مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے انہوں نے مزید کہاکہ قادیانی پاکستان کے آئین وقانون کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ اسلام وآئین پاکستان دشمن سرگرمیوں پر بننے والے مقدمات کی آڑ میں پوری دنیامیں پاکستان کو بدنام کرتے ہیں جو انکا ملک دشمن پرانا وطیرہ رہاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک پاکستان کوبدنام کرنے اورآئین پاکستان کے انکاری قادیانیوں پر پاکستان سے غداری کرنے کا مقدمہ قائم کیاجائے اور قادیانی فتنہ کی اسلام وپاکستان دشمن سرگرمیوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے جوحکومت کا دینی وآئینی تقاضا ہے۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو  عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔