جناح ہسپتال کے سامنے سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

  جناح ہسپتال کے سامنے سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل  رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک نے اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کے ہمراہ جناح ہسپتال سائٹ کا دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک کو بریفنگ دی۔جناح ہسپتال کے سامنے سے تجاوزات ہٹانے اور روڈ کو کلئیر کرنے کے متعلق بریفنگ دی۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ تجاوزات جناح ہسپتال میں ایمبولینس کے داخل ہونے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔