ملک میں امن و استحکام کے لئے مربوط کوششیں کرنا وقت کا تقاضہ ہے

          ملک میں امن و استحکام کے لئے مربوط کوششیں کرنا وقت کا تقاضہ ہے

  



لاہور(جنرل  رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا کی طرف سے سید عظمت علی شاہ کو بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سید عظمت علی شاہ بلا شبہ ایک امن پسند اور امن کی خواہش کو فروغ دینے والی شخصیت ہیں اس وقت ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ ملک پاکستان میں امن و استحکام کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں،بین المذاہب امن کمیٹی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہر مذہب کا انسان اپنے مسائل کے حل کے پر امید ہوتا ہے اور ایسے میں سید عظمت علی شاہ جیسی شخصیات کا امن کمیٹی کا ممبر ہونا ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔

،امید ہے کہ سید عظمت علی شاہ اپنے عہدے سے انصاف کرکے ملک پاکستان میں دیرپا امن کے لئے اپنی کاوش کو ریکارڈ کروائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1