تحریک لبیک یارسول اللہؐ ؐ کے زیر اہتمام نبوت مصطفیؐ سیمینار

تحریک لبیک یارسول اللہؐ ؐ کے زیر اہتمام نبوت مصطفیؐ سیمینار

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ وتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام حضرت شاہ جلال ریسرچ سینٹر تاج باغ لاہور میں ”نبوت مصطفیؐ“سیمینار، صدارت مناظر اسلام مفتی محمد عابد جلالی نے کی جبکہ مفتی محمد امیر سیفی،پیر محمد افضل قادری،علامہ محمد اشرف شاد، مولانا محمد حبیب اللہ سیالوی اورعلامہ خوشی محمد غفوری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ نبوت مصطفی ؐ کا پرچم ازل سے ابد تک لہرا رہا ہے۔عالم ارواح میں سب انبیاء سے پہلے حضرت محمدؐ کو نبوت عطا کی گئی۔ آپ تمام انبیا ء کرام علیھم السلام اور انکی امتوں کے بھی نبی ہیں۔وصال سے بھی آپؐ کی نبوت منقطع نہیں ہوئی۔

آپ اب بھی نبی ہیں۔عالم ارواح میں آپ کی نبوت اللہ تعالی کے علم میں ہونے تک یا عرش کی بلندیوں پر کتابت تک یا اس وقت جو مخلوقات تھی ان میں چرچے تک محدود نہیں تھی بلکہ اس وقت بھی اللہ تعالی نے آپ کی نبوت کو وجود ِعینی عطا فرمایا تھا۔آپ کی نبوت صرف کمالات کی اِستعداد تک ہی نہیں تھی بلکہ آپ تو بالفعل نبی تھے۔تمام انبیاء کرام علیھم السلام آپ سے فیض یاب ہوتے رہے۔آپ آفتاب نبوت ہیں اور دیگر انبیاء کرام علیھم السلام آپ کے ستارے ہیں جو اپنے اپنے عہد میں اعلانِ نبوت کے بعد بھی آپ سے مستفیض ہوتے رہے۔آپ تمام انبیاء کرام علیھم اسلام کے آخر میں دنیا میں رونق افروز ہوئے۔اورآپ نے سب سے آخر میں اپنی نبوت کا اعلان کیا چنانچہ آپ ہی خاتم الانبیاء علیھم السلام ہیں۔آپ کے دو طرح کے خلفاء ہیں آپ کے دنیا میں آنے سے پہلے کے خلفاء انبیاء کہلاتے ہیں اور دنیا میں آنے کے بعد کے خلفاء کو اولیا کہا جاتا ہے۔تمام انبیاء اور رسل ہر عیب ونقص سے پاک ہیں اور اپنی نبوت میں مستقل ہیں اور حضرت محمدمصطفی ﷺ تمام انبیاء کے سرور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...