دیانت دار لوگو ں کے آنے سے کرپٹ عناصر پریشان ہیں،ہارون عمران

  دیانت دار لوگو ں کے آنے سے کرپٹ عناصر پریشان ہیں،ہارون عمران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ دیانت دار لوگوں کے برسراقتدار آنے کے بعد کرپٹ مافیا پریشان ہے، جب قیادت خود چوری کر رہی ہو تو دیگر کو کیسے روکے گی، ماضی میں کرپٹ حکمرانوں نے کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ثابت کرکے دکھائیں گے کہ حکومت اور قیادت ایماندار ہو تو ملک آگے بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بروقت مدد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، ملک میں کرپشن اس لئے ختم ہورہی ہے کہ کرپٹ عناصر کو علم ہے کہ اس وقت ملک میں ایماندار قیادت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے اور دیکھتے دیکھتے ملک تبدیل ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور یہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ عمران خان ملک کے پہلے وزیر وزیراعظم ہیں جن کا کوئی کاروبار نہیں ہے اور نہ بیرون ملک کوئی جائیداد ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے دبئی کے 40 دورے کئے جبکہ نواز شریف نے لندن کے 20 دورے کئے جو نجی نوعیت کے تھے کیونکہ ان کے کاروبار اور جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔