لاہور سمیت پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے،جاوید قصوری

  لاہور سمیت پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے،جاوید قصوری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) نو منتخب امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ تھانے جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ اور پولیس روایتی اندا زمیں ان کی محافظ بن چکی ہے۔ پنجاب بھر میں صرف چھ مہینوں میں 1600سے زائد افراد قتل،2035زخمی ہوئے۔ ڈکیتی کی 6700اور اغوا ء برائے تاوان کی 5862وارداتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام ادارے عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

وزیرا عظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کی بات کی تھی مگر ایک سال ہونے کو ہے، اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1