لاہور بورڈ کی عمارت میں آتشزدگی سے تما م ریکارڈ محفوظ رہا،ترجمان

لاہور بورڈ کی عمارت میں آتشزدگی سے تما م ریکارڈ محفوظ رہا،ترجمان

  



لاہور(پ ر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے ترجمان نے کہا ہے کہ بورڈ کی پرانی عمارت کی پہلی منزل میں گذشتہ رات تقریباً1:00 بجے دھواں اْٹھتا ہوا دکھائی دیا جس کے نتیجہ میں برآمدے میں رکھی گئی ردی آگ کی زد میں آگئی۔ اِس امر کی اطلاع ملتے ہی چیئر مین اور سیکرٹری لاہور بورڈ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو 1122 و فائر بریگیڈ کی اعانت سے آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس آتشزدگی کے نتیجہ میں لاہور بورڈ کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور تمام دفتری وتعلیمی ریکارڈ اور دستاویزات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ آگ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے تاہم محکمہ تعلیم کے سینئرز افیسرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...