پاکستان کوکمزور کرنے کی ساری سازشیں ناکام ہوں گی،مولانا الیاس گھمن

  پاکستان کوکمزور کرنے کی ساری سازشیں ناکام ہوں گی،مولانا الیاس گھمن

  



لاہور (پ ر) عالمی اتحاد اھل السنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف نے بھارتی موقف کو مسترد کردیا ہے پاک فوج اور حساس اداروں کی وجہ سے پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں جو فتح حاصل کی ہے اس پر پوری قوم اپنے اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے پاکستان کو کمزور کرنے کی ساری سازشیں ناکام ہوں گی دریں اثناء مولانا محمد الیاس گھمن نے وادی نیلم لیسوا کے حادثہ میں بڑی تعداد میں تبلیغی جماعت کے ارکان سمیت دیگر افراد کی شہادت، پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عظیم سانحہ کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام وادی نیلم کے متاثرین کے لیے فوج اور حکومت کی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ سانحہ وادی نیلم میں سینکڑوں لوگ بے گھر اور املاک تباہ ہوئیں حکومت شہداء، زخمیوں کے لواحقین اور متاثرین کے لیے معقول مالی معاوضہ کا فوری اعلان کرے

مزید : میٹروپولیٹن 1