انٹرمیڈیٹ کلاسز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی جاری

انٹرمیڈیٹ کلاسز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی جاری

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سرکاری ویب سائٹ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم(او سی اے ایس)کے ذریعے پنجاب کے 730 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے‘ مذکورہ سسٹم کی بدولت طلبا سرکاری کالجوں کی لمبی قطاروں کی بجائے گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔(او سی اے ایس) سسٹم ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب‘ پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پنجاب بینک کی مشترکہ کاوش ہے‘کالجوں میں داخلے کی آن لائن درخواست تین آسان اور مختصر مراحل میں دی جا سکتی ہے۔

ویب سائٹ www.ocas.punjab.gov.pk پر 2011ء سے اب تک 16لاکھ درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...