عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سعدیہ سہیل

  عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سعدیہ سہیل

  



لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے

۔انہوں نے کلبھوشن کو رہا نہ کرنے اور بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ سراہتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا مرتکب ہوا ہے اُسے پاکستان قوانین کے مطابق ڈیل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلہ سے عالمی سطح پر پاکستان کے حوالے سے اچھا تاثر رونما ہو گا اور بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہواہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1