حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے، مومنہ وحید

  حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے، مومنہ وحید

  



لاہور (سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔

نہوں نے کہاکہ گزشتہ 10برس کے دوران نمود ونمائش کے منصوبوں پر اربوں روپے کے قومی وسائل ضائع کیے گئے اورعوام کی بنیادی ضروریات کو یکسر نظر انداز کر کے مجرمانہ غفلت کی گئی۔ سابق حکمرانوں نے وہ کام کیے جن کی عوام کو ضرورت نہیں تھی تاہم تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔موسم کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے سیالکوٹ میں جدید ریڈار نصب کیا جائے گا۔ریڈار کی تنصیب پر تقریباً737ملین روپے لاگت آئے گی، ہپاٹائٹس کی بیماری کی روک تھام کیلئے بار برشاپس پر صرف ڈسپوزیبل ریزراستعمال کیا جاسکے گا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت ضروری اقدامات کر کے ڈسپوزیبل ریزر کے استعمال کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسیزکو اپ گریڈ کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 100ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔لاہور میں گزشتہ 10برس کے دوران سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے انتہائی کم وسائل رکھے گئے۔ہماری حکومت لاہور میں سیوریج نظام کی بہتری کیلئے 14ارب روپے کی لاگت سے نیا منصوبہ شروع کررہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1