طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) شاہین اکیڈمی فار گرلز‘ امامیہ کالونی شاہدرہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور مدرسہ جامعہ محمدیہ رشیدیہ‘ فردوس مارکیٹ کے طلباء اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے وی ٹی آئی‘انگوری سکیم‘ شالیمار لنک روڈ‘لاہور اورجامعہ خالدیہ لال مسجد‘ ہلال پارک‘ عامر روڈ‘ شاد باغ کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد278تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1