شادیو ال، سمن آبادمیں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

شادیو ال، سمن آبادمیں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل منیجر ایس این جی پی ایل لاہور طیب فیصل اور چیف انجینئر عمران ورک کی ہدایات پر یو ایف جی ٹیم نے بلال اصغر کی سربراہی میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن کے قریب شادیوال گاؤں میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑلی جہاں ڈائریکٹ بائی پاس کے ذریعے گیس چوری کر کے 70گھروں کو فراہم کی جا رہی تھی۔دریں اثناء پکی ٹھٹھی میں بھی گیس چوری کرنے پر پانچ گھریلو صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی اورتمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ ایس این جی پی ایل نے دونوں کارروائیوں میں گیس چوری کی مدمیں بالترتیب0 2لاکھ اور 3لاکھ روپے کا کیس بنا کر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...