چیئرمین ایچ ای سی اوروائس چانسلر یو ای ٹی کی ملاقات،تعلیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
لاہور(پ ر)پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نو منتخب چیئرمین اور سابق وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسید منصور سرور سے ملاقات کی۔ڈاکٹر فضل احمد خالد نے یو ای ٹی کے وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر فضل احمد خالد نے اپنے تجربات اور مشاہدات سے انہیں آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر منصور سرور کی قیادت میں یو ای ٹی علم و تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر منصور سرور نے ڈاکٹر فضل احمد خالد کو چیئر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ انکی قیادت میں پنجاب HECصوبے میں اعلیٰ تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی