سابق حکومتوں نے اوقافکی ترقی پر کوئی توجہ نہ دی،سعید الحسن شاہ

  سابق حکومتوں نے اوقافکی ترقی پر کوئی توجہ نہ دی،سعید الحسن شاہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے محکمہ اوقاف کی ترقی پر کوئی توجہ دی نہ اثاثہ جات کا موثر استعمال عمل میں لایا گیا۔ اگر ماضی کی حکومتیں محکمہ اوقاف کے انتظامی و مالی امور پر تھوڑی سی توجہ دیتیں تو صوبے کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن تھا۔ محکمہ اوقاف زائرین کی سہولت اور اسلامی کلچر کے فروغ کے لیے متعدد سکیمیں متعارف کروارہا ہے۔ موجودہ حکومت محکمہ اوقاف کے تحت مزارعات و مساجد کی تزئین و آسائش کے ساتھ ساتھ اثاثہ جات کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔

جلد محکمے کی پہلی ویب سائیڈ لانچ کر دی جائے گی۔ویب سائیڈ  کے ذریعے مقدس مقامات کی لائیو زیارت اور دینی کتب کا آن لائن مطالعہ کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مند لنگر کی تقسیم معاملات میں حصہ لے سکیں۔ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے قیام و طعام اور لنگر کی تقسیم کا باقاعدہ میکانزم وضع کیا جا رہا ہے۔ مقدس مقامات اور دیگر اثاثہ کی جیو ٹیگنگ کے لیے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی ترقی کے لیے موزوں پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے۔کمرشل اراضی کے منافع بخش استعمال کے لیے قوانین وضع کیے جا رہے ہیں۔ داتا دربار اور بادشاہی مسجد سے صوفیاء کے مزارات اور تاریخی مساجد میں زائرین کے لیے سہولت سینٹر ز کا آغاز کیا جا چکا ہے۔  صوفیاء کرام کی تعلیمات کو امن و آشتی کے ثقافت کو فروغ ذریعہ بنائیں گے۔ موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال میں محکمہ کے محصولات میں نمایاں فرق آیا۔آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں محکمہ کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔    

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...