سابق حکمرانوں کی وجہ سے آج تاجر مشکلات کا شکار ہیں،ملک امانت علی

  سابق حکمرانوں کی وجہ سے آج تاجر مشکلات کا شکار ہیں،ملک امانت علی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجرا لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ آج تاجر جس حال میں ہیں یہ سارا کیا دھرا سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور تاجر راہنماؤں کی عدم دلچسپی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ہے،ٹیکس دینا ہر محب وطن پاکستانی پر فرض ہے لیکن جس طرح سابقہ حکومت میں تاجروں کے ساتھ سلوک کیا گیا  وہ قابل افسوس ہے جس کا خمیازہ آج ہم سب بھگت رہے ہیں،اگر چند سال پہلے ہی حکومتی سطح پر فعال کمیٹی بنا کر حکومت سے مذاکرات کرکے اپنے مطالبات کو منوا لیا جاتا تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...