مسئلہ کشمیر بھی عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائے،ذکر اللہ مجاہد

مسئلہ کشمیر بھی عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو ملک میں جاسوسی، ملک کو غیر مستحکم اور متعد دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ عالمی عدالت کاکلبھوشن کو دہشتگرد اورجاسوس قرار دینا پاکستان کی جیت ہے۔ کلبھوشن کی دہشتگردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم پاکستانی لقمہ اجل بنے عبرت کا نشان بنایا جائے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے عالمی عدالت میں بھارت کا مکروہ چہرا بے نقاب ہونے پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کلبھوشن کیس کی طرح مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں بھر پور انداز سے اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر کے طور پر بھارت کی تائید کی بجائے پھر پور مخالفت کریں۔

، کلبھوشن کیس میں بھارت پوری دنیا میں دہشتگردی، تخریب کاری اور متعصبانہ ریاست کے طور سامنے آیا ہے جو کشمیر میں طاقت کے زور پر کھلی دہشتگردی کر رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کشمیری مسلمان 72 سال سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اپنے قیمتی جانوں کا نذارنہ پیش کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...