نااہل لوگوں کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت نہیں،عزیز الرحمن چن

  نااہل لوگوں کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت نہیں،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصیف) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناقابلِ فہم اور ناقابلِ یقین اقدامات کی وجہ سے ایکسپوز ہو چکی ہے۔ نااہل لوگوں کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت نہیں۔ کاروبارِ مملک مانگے تانگے کے لوگوں سے چلایا جا رہا ہے،وزراء اپنی کارکردگی عوام کو بتانے کی بجائے اپوزیشن کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔

حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس سے عوام کے مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ انتقامی احتساب،قرضہ کمیشن،جعلی بجٹ اور میڈیا پر پابندی موجودہ حکومت کی پہچان بن چکی ہے حکومت اپنے پہلے دس ماہ میں ہی ناکامی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...