سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر ملتان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے میانوالی روانہ 

سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر ملتان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو وسنیئرجنرل منیجر پاکستان ریلوے آفتاب آکبرمیمن اپنا ایک روزہ دورہ ملتان مکمل کرکے گزشتہ سہ پہر مہر ایکسپریس کے ذریعے میانوالی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)


روانہ ہوگئے،اس سے قبل ملتان میں  انہوں نے کینٹ سٹیشن کا معائنہ اور ڈی ایس دفتر میں زیر تعمیر سہولت  سنٹر کا  دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،بعدازاں نے ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژنل افسران سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان امیرمحمد داؤد پوتا نے ان کو ملتان ڈویژن کی کارکردگی بارئے بریفنگ دی،سی ای او نے اس موقع پر تمام افسران سے انکے شعبہ جات سے متعلق سوالات پوچھے اور تمام افسران کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایات کی،اجلاس میں ڈویژنل افسران نے سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں،جس میں اضافی ریک،اضافی انجن،بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے،بہاولپور اور ساہیوال سٹیشن کی تعمیر کو مکمل کرنے کی تجاویز شامل تھیں بعدازاں انہوں نے ڈ ی ایس آفس کے گراسی پلاٹ میں مون سون کی  شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا اور دعا کروانے کے بعد وہ 127 اپ مہر ایکسپریس کے ذریعے میانوالی روانہ ہو گئے جہاں آج  وہ نئی ٹرین میانوالی ا یکسپریس  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ان کے ہمراہ ملتان سے ساتھ جانے والے افسران میں  ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داود پوتا،ڈی ایم ای رانا عمران،اے ٹی او شوکت علی شامل تھے۔
آفتاب اکبر