ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں‘ طاہر رندھاوا 

ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں‘ طاہر رندھاوا 

  



جودھ پور،نواں شہر(نمائندہ پاکستان) حکومت ملک کے حالات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی کنٹرول کرنے کی بھی بھر پور کوشش کررہی ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط معاشی ملک بنے گا،ملکی معیشت کا تمام تر انحصار زراعت پر ہے حکومت زراعت کی بہتری اور اس (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

میں موجود مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے،اپوزیشن کے شور شرابہ سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ہم بہت جلد ملک پاکستان کو ترقیاتی ممالک کی صفوں میں لاکھڑا کریں گے اپوزیشن کے کرپٹ ممبران کی گرفتاریوں سے کرپشن کرنے والے عناصر سبق سیکھیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت پنجاب لالہ محمد طاہر رندھاوا نے حاجی عبدالعزیز خان خٹک سے لاہور سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا اور عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا تحریک انصاف کو جب حکومت ملی تو اس وقت ملک کا خزانہ خالی تھا کرپٹ عناصر نے اپنے بینک بیلنس،کوٹھیاں اور کاروبار وسیع کیے جبکہ عوام خود کشیوں تک تیار تھیں سابقہ حکومت کے دور اقتدار میں کرپشن کی وجہ سے ادارے کھوکھلے ہوچکے تھے،موجودہ حکومت ملک میں تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بھر پور کوشش کررہی ہے وہ وقت دور نہیں جب ملک کے ہر طرف خوشحالی ہوگی۔ 

طاہر رندھاوا 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...