کنٹونمنٹ ہسپتالوں میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے فوجی فاؤنڈیشن سے معاہدہ 

کنٹونمنٹ ہسپتالوں میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے فوجی فاؤنڈیشن سے معاہدہ 

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈزاینڈکنٹونمنٹس نے ملتان سمیت  تمام کنٹونمنٹس میں قائم اپنے ہسپتالوں میں کینٹ کے رہائشیوں اوراپنے ملازمین کوبہترصحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے فوجی فاؤنڈیشن سے معاہدہ کرلیاہے۔جس کے تحت فوجی فاؤنڈیشن کے تمام (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

ڈاکٹرز،سٹاف اورعملہ کینٹ بورڈکے ہسپتالوں کواستعمال میں لاسکے کابدلے میں کینٹ بورڈ کے ملازمین مفت اوررہائشیوں کا50فیصدفیس کے ساتھ معائنہ کیاجائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ اس وقت کینٹ بورڈ ملتان کوشدیدمالی مشکلات کاسامناہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرزاورمختلف ٹیسٹ کی میشنری کی کمی کابھی سامنا تھامعاہدہ کے بعدیہ مسائل حل ہوگئے ہیں کینٹ بورڈجنرل ہسپتال میں فوجی فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرزاورسٹاف نے کام شروع کردیاہے جس کے بعدکینٹ بورڈکے ملازمین 20روپے کی پرچی کے عوض جبکہ کینٹ کے رہائشی 50روپے کی پرچی کے عوض ہرمرض کے سپیشلسٹ سے علاج کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ہسپتال کے آوٹ ڈوراوران ڈورکو24گھنٹے کے لئے کھول دیاگیاہے جبکہ سرجن کی تعیناتی کی وجہ سے تمام چھوٹے بڑے آپریشن بھی ہسپتال میں شروع کردئیے گئے ہیں۔فوجی فاؤنڈیشن کے مریضوں کوان کی جبکہ کینٹ بورڈکے ملازمین اوررہائشیوں کوان کی فارمیسی سے ادویات  فراہم کی جارہی ہیں۔بتایاجاتاہے کہ فوجی فاؤنڈیشن کے ہسپتالوں کرائے کی عمارتوں میں قائم تھے جس کی مد میں بھاری کرایہ کی ادائیگی کرناپڑتی تھی جبکہ کینٹ بورڈہسپتال میں ڈاکٹرزاورسہولیات کافقدان تھادومحکموں کے مسائل حل ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق ملتان میں اس کامیاب جوائنٹ ونچرکے بعددیگرکنٹونمنٹس میں بھی اس پرعمل درآمد کے لئے کام شروع کردیاگیاہے۔شہریوں نے بہترین صحت کی سہولیات ملنے کاخیرمقدم کیاہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈطارق خان کاکہناہے کہ اب نہ صرف کینٹ بورڈہسپتال 24گھنٹے کھلاہے بلکہ ہسپتال کی ایمرجنسی بھی مکمل فعال ہوگئی ہے۔فوجی فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرزکی فیس500روپے ہے کینٹ کے رہائشی 50فیصدرعائت کے ساتھ250سوروپے میں کسی بھی بیماری کے سپیشلسٹ کواپنامعائنہ کرواسکتے ہیں جبکہ ہسپتال میں کینٹ بورڈ کی فارمیسی سے ادویات مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

معاہدہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...