بازاروں‘ہوٹلوں پر ناقص خوراک‘اشیاء فروخت کرنیوالوں کو گرفتار‘ مقدمے درج کرنیکا فیصلہ 

بازاروں‘ہوٹلوں پر ناقص خوراک‘اشیاء فروخت کرنیوالوں کو گرفتار‘ مقدمے درج ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)صوبہ بھرمیں صارفین ایکٹ پرعملدرآمدکروانے کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجا ب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں صارفین کے حقوق کے تحفظ اوربازاروں کے علاوہ ہوٹلوں پرغیرمعیاری خوراک کی فروخت کوروکنے کے لیے پنجاب تحفظ صارف(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

 ایکٹ پرعملدرآمدکروانے کاحکم دیاہے تاکہ ناقص خوراک اورسامان بیچنے والوں کیخلاف مقدمات کااندراج کرکے انہیں گرفتارکیاجاسکے اس سلسلہ میں تمام ڈی سیزکوہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق ضلعی حکومتیں ڈی سیزکی سربراہی میں صارف تحفظ کمیٹیاں تشکیل دیں گے جوکاروباری کمپنیوں اورتاجروں کاریکارڈبمعہ تمام کوائف نام‘ پتہ‘ شناختی کارڈکی کاپی سمیت جمع کریں گی اورعوامی شکایات کاازالہ کرنے میں اپناکرداراداکریں گی حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

ناقص خوراک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...