پاکستان اور الجزائر کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت، صدر مملکت
اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور الجزائر کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم حقیقی استعداد سے کم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں الجزائر کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر عطاء المنیم شاہد سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان الجزائر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ باہمی استفادہ کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کوششوں کو یقینی بنائیں۔
الجزائر،تجارت